شہزادی جولیا از رضوان علی گھمن

0

ایک دفعہ کا ذکر ہے۔ ساری کہانیاں ایسے ہی شروع ہوتی ہیں اس لیے ہماری کہانی بھی ایسے ہی شروع ہوگی۔ کوہ ہمالیہ کے دامن میں ایک خوبصورت سا ملک کالاش تھا۔ ہمالیہ پاکستان کے شمال میں دنیا کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ ہے۔ یہاں بڑی بڑی جھیلیں ہیں سرسبزوشاداب پہاڑ ہیں جن کی چوٹیاں بادلوں سے بھی اوپر ہیں۔ یہاں انتہائی بڑے بڑے گلیشیئرز ہیں۔ جن کو پار کرنا کسی بھی انسان کے بس میں نہیں ہے۔ ملک کالاش بھیڑیوں کا ایک چھوٹا سا ملک تھا۔ جو چاروں طرف سے اونچے اونچے پہاڑوں سے گھرا ہوا تھا۔ بھیڑیے۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کا کالاش ملک انسانوں کا ہوگا تو جناب آپ غلط ہیں۔ یہ واقعی بھیڑیوں کا ملک ہے۔ انسان نما بھیڑئیے جو انسانی شکل میں رہتے ہیں اور صرف شکار کرنے کے لیے ہی بھیڑیوں کا روپ دھارتے ہیں۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: