Syed Mustafa Ahmad سلسلہ وار ناولز

Scandal Girl Novel by Syed Mustafa Ahmad – Complete Novel

Scandal Girl Novel by Syed Mustafa Ahmad
Written by Peerzada M Mohin
سکینڈل گرل از سید مصطفیٰ احمد

–**–**–

رات کو دو بجے اچانک سر میں شدید درد کے امیںزسسس سے میری آنکھ کھل گٸی
درد اتنا شدید تھا کہ سانس لینا دشوار ہو رہا تھا۔
مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق اٹھ بیٹھا۔۔
کچھ دیر سانس بحال کرتا رہا پھر جیکٹ پہنی اور بیڈ روم سے باہر نکل آیا۔۔
جیسے ہی صحن میں قدم رکھا ہوا کے ایک ٹھنڈے جھونکے نے احساس دلایا کہ سردی ابھی باقی ہے۔۔۔
اکیلے ہونا جہاں ایک نعمت ہے وہی بہت زیادہ تکلیف دہ بات بھی ہے انسان جب بیمار ہوتا ہے تو کوٸی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔۔۔
پوری رات بندہ بخار سے تپتا رہتا ہے کوٸی پرسان حال نہیں ہوتا یہی سوچتے ہوٸے میں صحن میں کھڑی اپنی کھٹارا مہران تک پہچ گیا۔۔۔
جس کے لٸے میں تو گرل فرینڈ والی فیلنگ رکھتا تھا لیکن وہ ہمیشہ مجھ سے لڑاکا بیوی جیسا برتاٶ کرتی تھی۔۔
موڈ ہوا تو سٹارت ہو گٸی نا موڈ ہوا تو جواب دے دیا۔۔۔
اب بھی میں نے ڈور کھولنے سے پہلے آیت الکرسی پڑھ کے پھونک مارا اور دروازہ کھول کے آہستہ سے سیٹ پہ آ بیٹھا
انداز ایسا تھا کہ گویا گاڑی کو نہیں بیوی کو جگانے
لگا ہوں😑
کلمہ پڑھ کے سٹارٹ کرنے کے لٸے چابی گھماٸی پہلے تو زرا سا غصہ کرتے ہوٸے غراٸی پھر سٹارٹ ہو گٸی۔۔
بس پھر کیا تھا میں نے بھی فل ایکسی لیٹر دے دیا کہ اچھے سے گرم ہو جاٸے۔۔۔۔
دو منٹ ایسے ہی گاڑی کو تپانے کے بعد میں اترا اور گیٹ کھولا۔۔
جب میں گھر سے نکلا تو سر درد عروج پہ تھا
کوٸی اور وقت ہوتا تو میں رات کا یہ پہر بہت انجوٸے کرتا غلام علی کی کوٸی غزل سنتا۔۔۔
لیکن اِس وقت سر درد کر رہا تھا اس لٸے نصیبو لال سننا مجھے زیادہ بہتر لگا۔۔۔۔
نصیبو کے گانے بھلے جیسے بھی ہیں لیکن ان کا ایک فاٸدہ ہے انسان نصیبو کے گانے سنتے ہوٸے کچھ اورسوچ ہی نہیں سکتا۔۔۔

Episode 01 Episode 02 Episode 03 Episode 04 Episode 05 Episode 06 Episode 07 Episode 08 Episode 09 Last Episode 10

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz

Leave a Reply

%d bloggers like this: